Beautiful Shayari

کھونے کا کچھ ملال نہ پانے کا ہے ملال دل کوتمھارے روٹھ کےجانے کا ہے ملال اپنی غرض کا مارا ہوا ہر بشر یہاں مطلب پرست ایسے زمانے کا ہے ملال کشتی کو ڈوبنے سے خدا نے بچا لیا پر ناخدا پہ آس لگانے کا ہے ملال مجھ کو اندھیری رات کا غم ہے نہیں مگر سائے کا ساتھ چھوڑ کے جانے کا ہے ملال جن کا نصیب صبح بکھرنا تھا ٹوٹ کر آنکھوں میں ایسے خواب سجانے کا ہے ملال باسط لکھا تھا نام تمہارا کبھی جہاں تحریر دل کی اب وہ مٹانے کا ہے ملال باسط ادیب

Click here to login if already registered or fill all details to post your comment on the Shayari.

First Name*
Last Name*
Email Id*
mobile number*